روس نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر پابندی عائد کردی

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر پابندی عائد کردی ۔روس نے میڈوزا اور ریڈیو لبرٹی خبر رساں ادارے بھی بلاک کردئیے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بی بی سی کو امن خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے روس کا موقف ہے کہ برطانیہ سمیت غیر ملکی میڈیا دنیا کے سامنے جزوی نظریہ پیش کر رہا ہے۔لیکن مغربی حکومتیں اس دعوے کو مسترد کر رہی ہیں، اور روسی سرکاری میڈیا پر تعصب کا الزام لگا رہی ہیں۔
دوسری جانب امریکین کمپنی ائیر بی این بی نے روس اور بیلاروس میں آپریشنز معطل کر دئیے ہیں، ائیر بی این بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس اور بیلاروس میں آپریشنز روک رہے ہیں، پابندی امریکہ اور مغربی ممالک کی روسی معیشیت پر لگائی گئی پابندیوں کا تسلسل ہے۔

 

#bbc#mascow#pakturknwes#ukrainecrisisrussia