روس نے میزائل تجربے میں سیٹلائٹ تباہ کرنے کا اعتراف کرلیا

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس نے میزائل تجربے میں سیٹلائٹ کو تباہ کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے میزائل کا ایک کامیاب تجربہ کیا جس کے نتیجے میں ایک روسی سیٹلائٹ تباہ ہو گیا۔
یہ سیٹلائٹ 1982 سے زمین کے مدار میں تھا۔ ناسا کے مطابق انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر موجود عملہ جس میں چار امریکی ، ایک جرمن اور 2 روسی تھے، میزائل دھماکے سے خوفزدہ ہو کر پناہ کیلئے اپنے خلائی جہازوں میں واپس چلے گئے تھے۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے روسی اقدام کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ دریں اثنا امریکہ کی جانب سے بھی سیٹلائٹ شکن میزائل کے تجربے پر بیان جاری کیا گیا جسے روسی وزارت دفاع نے منافقانہ قرار دیا ہے۔

#PakTurkNewsAmericarussia