روس کا یوکرینی دارالحکومت پر ایک اور ڈرون حملہ دو انتظامی عمارتوں کو جزوی نقصان

کیف (پاک ترک نیوز)
روس کے ڈرون حملے مین یوکرین کے دارالحکومت کےکاروباری دفاترپر مشتمل ضلع سیوچینکووسکی میں دو عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
شہر کی فوجی انتظامیہ کی پریس سروس نے بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجاری ہونے والے بیان میں بتایا ہے کہ کیف کے شیوچینکوفسکی ضلع میں دو انتظامی عمارتوں کو ایک ڈرون سے نقصان پہنچا ہے۔
انتظامیہ کے ٹیلیگرام چینل پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "گرائے گئے ڈرون کے ملبے سے کیف کے شیوچینکووسکی ضلع میں دو انتظامی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔”
روسی ڈرون حملے کی پیشگی وارننگ کے سلسلے میںیوکرین کے دارالحکومت میںصبح 05:55 پر فضائی حملے کا انتباہ جاری کیا گیا تھا۔ کیف کے میئر وٹالی کلیچکو نے شیوچینکووسکی ضلع میں دھماکوں اور شیوچینکووسکی ضلع میں دو انتظامی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ شیوچینکووسکی ضلع کیف کے مرکزی حصے میں واقع ہے۔ جبکہ ضلع کے صنعتی کمپلیکس میں 71 کاروباری ادارے شامل ہیں۔

#attack#droneattack#PakTurkNews#ukrainerussia