روس کا یوکرینی شہر زیورزیا پر میزائل حملہ،23افراد ہلاک

کیف (پاک ترک نیوز) روس کے یوکرینی شہر زیورزیا پر میزائل حملے میں 23افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ۔
یوکرین کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ میزائل حملہ اس وقت کیا گیا یوکرینی شہری علاقے چھوڑ ک رشتہ داروں کے پاس جانا چاہے تھے ۔
یوکرین کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یوکرین کے شہر Zaporizhzhia پر روسی میزائل حملے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب روس کے اہلکار کا کہنا ہے کہ اس مہلک حملے کی ذمہ دار یوکرینی فورسز ہیں ۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس دھماکے سے کار کی کھڑکیوں کے شیشے اُڑ گئے اور گاڑیاں شیپرل سے پنکچر ہو گئیں۔

 

#attack#kviv#missleattack#PakTurkNews#ukrainerussia