روس کو کشیدگی میں کمی اور محاذ آرائی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، امریکہ

برسلز (پاک ترک نیوز) امریکہ نے کہا کہ روس کو کشیدگی میں کمی اور محاذآرائی میں کسی ایک انتخابات کرنا ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق برسلز میں روس نیٹو کونسل کے اجلاس کے بعد امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کا خیال ہے کہ روس کو کشیدگی میں کمی اور محاذ آرائی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم روس کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں، اس ہفتے دوطرفہ اور کثیرالجہتی مصروفیات کی تیز رفتاری یہ ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ اور ہمارے اتحادی اور شراکت دار ہمارے ارادوں کی تصدیق کرتے ہیں۔
شرمین نے زور دیا کہ روس کو ایک سخت انتخاب کرنا ہے اور وہ یہ کہ تناؤ اور سفارت کاری یا محاذ آرائی وہ کیا چاہتا ہے؟ اور اس کے نتائج سے ہم واقف ہیں۔

#PakTurkNewsAmericanatorussia