روس کے زیر قیادت فوجی اتحاد کا پہلا فوجی دستہ قازقستان روانہ

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کی زیر قیادت بننے والے فوجی اتحاد نے اپنا پہلا فوجی دستہ قازقستان روانہ کردیا ۔ فوجی دستہ بدامنی پر قابو پانے میں مدد کرے گا۔فوجی دستہ حالات معمول پر آنے تک قازقستان میں ہی رہیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق روس کے زیرقیادت فوجی اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قازقستان میں جاری بدامنی پرقابوپانے میں مدد دینے کے لئے فوجیوں کا پہلا دستہ بھیج دیا گیا ہے۔قازقستان میں صورتحال معمول پرآنے تک قازقستان میں رہیں گے۔ قازقستان کی حکومت نے ملک میں جاری بدامنی روکنے کے لئے مدد کی درخواست کی تھی۔
دوسری جانب قازقستان کی پولیس نے گزشتہ رات پارلیمنٹ کی عمارت پردھاوا بولنے والے درجنوں مظاہرین کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔قازقستان کی وزارت صحت کے مطابق ہنگاموں میں اب تک 1000سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ زخمیوں میں سے 62 کی حالت تشویشناک ہے۔
قازقستان میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیراحتجاج کیا جارہا ہے۔مظاہروں پرقابو پانے کے لئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

#kazakhstan#oilprice#PakTurkNews#protest