روس یوکرین جنگ: زیلنسکی مذاکرات کے حوالے سے پرامید

کیف(پاک ترک نیوز)
یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کا مذاکرات کے دوران رویہ حقیقت پسندانہ ہوتا جارہا ہے۔ یوکرین کی جانب سے روس کے ساتھ مذاکرات کرنے والے میخائیلو پودولیاک نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے موقف میں بنیادی تضادات پائے جاتے ہیں لیکن سمجھوتے کی گنجائش موجود ہے۔
دوسری جانب پولینڈ، سلووینیا اور جمہوریہ چیک کے وزرائے اعظم نے یوکرین کے ساتھ حمایت کے اظہار کیلئے پولینڈ سے یوکرینی دارالحکومت کیف تک کا ریل کے ذریعے طویل سفر کیااور صدر ولادومیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کی۔ یاد رہے کہ کیف اس وقت روسی حملوں کی زد میں ہے۔تینوں ممالک کے وزرائے اعظم روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ملک کا دورہ کرنے والے پہلے مغربی رہنما ہیں۔
پولینڈ کے وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ اگر ہم نے یوکرین کو کھودیا تو یورپ پھر پہلے جیسا نہیں ہوگااسکے بجائے وہ شکست خوردہ، تذلیل کا نشانہ اور قابل رحم حالت میں چلا جائے گا۔

 

#kievundersiege#PakTurkNews#poland#russiaattackukraine#ukraine#ukrainewar#zelensky#پیوٹن،#روس،#یوکرین،putin