روس یوکرین مذاکرات روزانہ کی بنیاد پر جاری

 

ماسکو(پاک ترک نیوز)
یوکرین کے ساتھ مذاکرات کیلئے روسی وفد کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے یوکرینی حکام کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ولادیمیر میڈنسکی نے اپنے ٹیلیگرام چینل کے ذریعے کہا کہ ویڈیو کانفرنسنگ فارمیٹ وقت اور لاگت کے لحاظ بہت موثر ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہ روس کے پر امن مستقبل کیلئے پیوٹن کے مقرر کردہ اہداف کو پورا کرنے کی ہم ممکن کوشش کرتے ہیں۔
روس اور یوکرین کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کے نتیجہ میں ماسکو پر سخت پابندیاں عائد ہوئی ہیں اور شہریوں بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہو چکی ہے جبکہ نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعدادبیس لاکھ افراد سے زائد ہے۔

 

#PakTurkNews#peacetalks#sacntions#telegram#ukraine#videoconference#war#پاک ترک نیوز، #روس یوکرین امن مذاکرات #ویڈیو کانفرنس، #روزانہ کی بنیا د پر مذاکرات، #روس یوکرین جنگ ، #روس پر مالیاتی پابندیاں ، #پیوٹنrussia