روس یوکرین میں پکڑے گئے امریکیوں کو سزائے موت نہ ہونے کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ ترجمان کریملن

نیویارک (پاک ترک نیوز)
یہ بات وثوق سے نہیں کہی جاسکتی کہ یوکرین میں پکڑے جانے والے سابق امریکی فوجیوں کو سزائے موت نہیں دی جائے گی کیونکہ اس بات کا انحصار تفتیش اور مقدمے کے فیصلے پر ہے۔
یہ بات کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نےگذشتہ شب نشر ہونے والےامریکی ٹیلی ویژن کے ساتھاپنے انٹرویو میں کہی ہے۔


انکا کہنا تھا کہ روس اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ یوکرین میں پکڑے گئے سابق امریکی فوجیوں کو سزائے موت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
"میں کسی چیز کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ یہ تحقیقات پر منحصر ہے،” جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بات کی ضمانت دے سکتے ہیں کہ امریکی جنگی قیدیوں کو برطانویوں ایڈن اسلن اور شان پنر اور مراکش کے شہری براہیم سعدون جیسی قسمت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا جنہیں ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ میں ایک عدالت کی طرف سے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
ڈیلی ٹیلی گراف نے گزشتہ ہفتے اطلاع دی تھی کہ دو سابق امریکی فوجی الیگزینڈر ڈروک اور اینڈی ہیون کو کھارکوف کے قریب سے پکڑا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے 16 جون کو کہا کہ وہ یوکرین میں جنگ میں حصہ لینے والے امریکی شہریوں کے حوالے سے روس کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ اس نے ایک بار پھر امریکیوں کو یوکرین نہ جانے کا سختی سے مشورہ دیا ہے۔

#americitv#INTERVIEW#newyork#PakTurkNews#ukraine#warrussia