نیٹو کی جانب سے روسی خطرے کے پیش نظر مشرقی یورپی ممالک میں مزید بحری جہاز اور لڑاکا طیارے بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہےجبکہ روس کی جانب سے ان اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔ ماسکو کے مطابق نیٹو کی کمک کشیدگی کو مزید بڑھائے گی۔
نیٹو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ مشرقی یورپ کو مزید بحری جہازوں اور لڑاکا طیاروں کے ساتھ اسٹینڈ بائی پر رکھ رہا ہے جبکہ مزید فوجی جنوب مشرقی یورپ میں بھی بھیجے جاسکتے ہیں۔
نیٹوکی جانب سے ان اقدامات کو اتحادی ممالک نے سراہا اور انکا خیر مقدم کیا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ کے مطابق نیٹو تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ یہ اقدامات اس بات کی علامات ہے کہ مغرب یوکرین پر ممکنہ روسی حملے کیلئے تیار ہے۔
نیٹو کے پاس ابھی تک استونیا، لتویا اور پولینڈ میں ملٹی نیشنل بٹالینز میں تقریبا 4000فوجی ہیں جنہیں ٹینکوں، ائیر ڈیفنس اور انٹیلی جنس کا تعاون حاصل ہے۔
اسکے علاوہ ڈنمارک، اسپین، فرانس اور ہالینڈ بھی مشرقی یورپ میں فوجی، طیارے اور بحری جہاز بھیجنے کی منصوبہ بندی پر غور کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ یوکرین کی سرحدین چار نیٹو رکن ممالک سے ملتی ہیں: پولینڈ، سلواکیہ، ہنگری اور رومانیہ ۔