کراچی (پاک ترک نیوز) ڈیڑھ ماہ کے بعد ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئے ۔ روپے کے مقابلے میںڈالر 34پیسے سستا ،قیمت 200روپے60پیسے ہو گئی ۔کاروباری برادری نے بھی سکھ کا سانس لیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی انٹربینک میں قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ برقرار رہا تھا،گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 79 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ڈالر 200 روپے 93 پیسے کا فروخت ہوا۔