کراچی (پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 53پیسے سستا ہو کر 238روپے 84پیسے پر بند ہوا ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں 53پیسے کمی ہوئی۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد قیمت 238روپے 84پیسے ہو گئی ۔
گزشتہ ہفتے جمعہ 29جولائی کو ڈالر 239روپے 37پیسے پر بند ہوا تھا ۔