ریلوے کرایوں میں چار روز کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ

لاہور(پاک ترک نیوز) چار روز کے دوران ریلوے کے کرایوں میں دوسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا۔محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ریلوے حکام نے مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصدجبکہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اور پارسل اور لگیج ٹرینوں کے کرایوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کردیا گیا۔
14 جون کو وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فی صد اور فریٹ کے کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسافر ٹرینوں کا کرایہ نہیں بڑھے گا۔

#fairy#freighttrain#PakTurkNews#railway#train#transport