ٹوکیو(پاک ترک نیوز) سابق جاپانی وزیراعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان ک سابق وزیراعظم شنزوابے قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ۔ انہیں الیکشن مہم میں تقریر کے دوران سینے میں گولی ماری گئی تھی ۔
قاتلانہ حملے کے بعد سابق جاپانی وزیراعظم شنزوابے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیر اعظم شنزو ابے خطاب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد شنزو ابے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس نے حملہ آورکو گرفتارکرکے تحقیقات کا آغازکردیا، یاد رہے کہ شنزو ابے نے 2020 میں خرابی صحت کے باعث وزارت عظمیٰ کے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا تھا۔