کراچی (پاک ترک نیوز)
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کو صحتیاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔اور وہ اپنے گھر روانہ ہوگئے ہیں
اس بات کی اطلاع سابق صدر کے معالج اور پی پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے گذشتہ شب ٹوئٹر پردی۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری بیماری سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرعاصم حسین نے ایک اور پیغام میںلکھاکہ سابق صدر کی صحت میں نمایاں بہتری ہوئی ہے اور وہ جلد گھر منتقل ہوجائیں گے۔
بعد میں ڈاکٹر عاصم نے آصف زرداری کی ہسپتال سے گھر روانگی کی تصویر ٹوئٹر پر جاری کر دی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق صدر ہشاش بشاش کھڑے ہیں۔مگرکچھ دیر بعد ہی یہ تصویر ڈاکٹر عاصم کے اکاؤنٹ سے ہٹا دی گئی۔
سابق صدر آصف زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔جہاں ان کے پھیپھڑوں کا آپریشن کیا گیا تھا۔