ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی اس وقت ملک چھوڑ چکے ہیں،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچھلے 8 ماہ میں رول آف لاء کی دھجیاں اڑائی گئیں جس کی مثال نہیں ملتی ،ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی اس وقت ملک چھوڑ چکے ہیں۔ رول آف لاء نہ ہونے کی وجہ سے ملک دلدل میں دھنستا جا رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی اس وقت ملک چھوڑ چکے ہیں، شہباز شریف کے بیٹے نے ملازمین کے نام پر پیسے منگوائے، پہلے منڈی لگا کر رجیم چینج کروائی گئی، حکومت نے آتے ہی پہلا کام یہ کیا کہ اپنے کرپشن کیسز ختم کرائے، سب کے باری باری کرپشن کیسزختم ہو رہے ہیں، ایسا تو شاید بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتا۔
عمران خان نے کہا کہ مغربی جمہوریت میں کوئی تصور نہیں کر سکتا کہ چوری کرنے والوں کو مسلط کر دیا جائے، نیب والے کہتے تھے ان کے کیسز میچور ہیں لیکن پیچھے سے اجازت نہیں، کیسز کا فیصلہ جنرل باجوہ کرتا تھا۔ شہباز شریف کا اوپن اینڈ شٹ کیس تھا لیکن سماعت نہیں ہوتی تھی، ملک میں قانون نہیں طاقت کی حکمرانی ہے، اس وقت ملک کے بڑے بڑے کریمنل باہر بیٹھ کر فیصلے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے زیادہ اہم سبجیکٹ رول آف لاء ہے، ملک دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، ملک میں رول آف لاء ہوگا تو ملک دلدل سے نکلے گا، جس ملک میں رول آف لاء نہیں ہوگا وہاں خوشحالی نہیں آ سکتی، آج کسان، تاجر سمیت تمام طبقے خوفزدہ ہیں، گزشتہ 7 ماہ میں جو کچھ ہوا لوگ مایوس ہو چکے ہیں، مایوسی کی وجہ سے لوگ بیرون ملک جا رہے ہیں۔

@imrankhan#chairmapti#elecations#law#PakTurkNews#pti#ruleoflawPDM