ریاض(پاک ترک نیوز) — سعودی عرب میں ریسٹو رنٹ اور کیفے کے شعبے کی کل فروخت میں 2021 کےدواران زبردست اضافہ ہوا ہے، جو کہ 62.65 ارب ریال تک پہنچ گئی ہے ۔اور یہ اس شعبے میں ایک سال کی فروخت کا نیا ریکارڈ ہے۔
سعودی عرب کی حکومتی رپورٹ کے مطابق سعودی شہریوں کے کھانے پینے کے لئے ریسٹورنٹ اور کیفے میں جانے کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس شعبہ کی آمدن میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔جبکہ اس شعبہ پر کئے جانےوالے اخراجات تمام شعبوں کے کل اخراجات کا 13.24 فیصد بنتے ہیں جو کہ تقریباً 473.26 ارب ریال ہیں۔سعودی شہریوں میںریسٹورنٹوں اور کیفے جانے کے رجحان میں اضافے کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہاس شعبے کی سیلز میں 2017 کے مقابلے میں 384.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو چار سالوں میں 12.92 ارب ریال سے بڑھ کر اب ساڑھے62 ا رب ریال تک پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریسٹورنٹ اور کیفے پرشہریوں کے اخراجات ان کے زیورات، تعمیراتی سامان، فرنیچر، الیکٹرانکس، تعلیم اور مواصلات کے چھ شعبوں میں مجموعی اخراجات کے برابر ہیں۔2021 میںان چھ شعبوں پر کل اخراجات تقریباً 62.49 ارب ریال تھے، جب کہ اکیلےریسٹورنٹ اور کیفے کے اخراجات تقریباً 62.65 ارب ریال تھے۔