سعودی عرب اور ایران کے درمیان بات چیت کا ایک اور دور مکمل

عمان(پاک ترک نیوز) سعودی عرب اور ایران کے اعلی حکام کے درمیان بات چیت کا ایک اور دور مکمل ہو گیا ۔ یہ ملاقات اردن کے دارالحکومت عمان میں ہوئی ۔
بات چیت کے دوران سعودی عرب اور ایران کے دو طرفہ تعلقات اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال زیر بحث رہی۔ دونوں ملکوں کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات رہے ہیں اور چند سالوں سے سفارتی تعلقات بھی منقطع ہیں لیکن حالیہ دنوں میں دونوں ممالک تعلقات کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
مشرق وسطی کی تیزی سے بدلتی صورتحال نے خطے کے ممالک کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے، ایران پر اسرائیل کے حملے کی دھمکی کے بعد جنگ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ امریکہ بھی ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں ہم نوا دکھائی دیتا ہے، ایسے میں ایران اور سعودی عرب کے مابین باہمی تعاون اور اعتماد ہی جنگ کو ٹالنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

#oman#PakTurkNews#saudiarabiairan