سعودی عرب میں تجارتی مراکز اور بازار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت

ریاض (پاک ترک نیوز )سعودی عرب میں تجارتی مراکز اور بازار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دے دی گئی،،ترجمان سعودی وزارت تجارت اور صحت کے مطابق یہ فیصلہ خریداروں کا رش کم کرنے کے لیے کیا گیا۔ سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ چوبیس گھنٹے بازار کھلے رہنے کے باوجود اگر کسی نے کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جبکہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے سعودی شہریوں کو 17 مئی سے سفر کی اجازت ہوگی۔

پاکستان اور سعودی عربسعودی شاہی خاندانسعودی عرب میں کورونا وائرسسعودی معیشت