سعودی عرب میں تیز رفتار کار دیوار توڑ کر مسجد میں داخل، 5 نمازی زخمی

جدہ(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر مسجد کی دیوار سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 5 نمازی شدید زخمی ہوگئے۔
جدہ میں واقع مسجد العمار کی دیوار سے ایک کار ٹکرانے سے ملبہ نمازیوں پر گر گیا۔ کار کا اگلا حصہ دیوار توڑ کر صفوں تک پہنچ گیا تھا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز کے ساتھ ہر طرف گرد و غبار پھیل گیا اور کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ دھول بیٹھنے کے بعد پتہ چلا کہ آواز دھماکے کی نہیں بلکہ کار ٹکرانے کی تھی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ طبی امداد کے بعد ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔کار ڈرائیور نیپالی شہری تھا جو حادثے کے بعد سکتے میں آگیا۔ ڈرائیور اور 5 نمازیوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

#accident#jaddah#PakTurkNews#saudiarbiaCar