سعودی عرب میں ریاست کایوم تاسیس آج منایا جارہا ہے

ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی عرب میں آل سعود کی حکومت کے پہلی بار قیام کے لگ بھگ تین صدیوں بعد آج پہلی بار مملکت سعودی عرب میں ریاست کایوم تاسیس منایا جارہا ہے۔
اس ضمن میں27 جنوری کو خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان نے ایک شاہی حکم جاری کیا تھا کہ اب ہر سال 22 فروری کو ملک کے یوم تاسیس کے طور پر منایا جائے گا۔
سعودی یوم تاسیس موجودہ حکمران خاندان کے جد امجد امام محمد بن سعود کےفروری 1727 میں پہلی سعودی ریاست اور امارت دریہ کے قیام کی مناسبت سے منایا جا رہا ہے ۔
سعودی عرب کے پہلےیوم تاسیس کی تقریبات تین روز جاری رہیں گی جن کی تیاریاں ہر جگہ دیکھی جا سکتی ہیں۔ جس کا اختتام ملک بھر میں کنسرٹس اور شاندار اسکائی شوز کے ساتھ ہوگا۔

#PakTurkNews#saudiarabia