سعودی عرب میں کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے سعودی تیل کمپنی آرامکو اور آئی سی سی میں معاہدہ

دبئی (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے دنیا کی سب سے بڑی تیل کی کمپنی سعودی آرامکو نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے جوآئندہ سال کے آخر تک چلے گی۔
آئی سی سی کی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاہدے میں آسٹریلیا میں رواں ماہ ہونے والا آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ میں ہونے والا آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، برطانیہ میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اور انڈیا میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 شامل ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیوف ایلارڈائس نے کہاہے کہ ہم آرامکو کو آئی سی سی کے عالمی شراکت داروں کے خاندان میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مشترکہ وابستگی شراکت داری کی بنیاد ہے اور ہم آرامکو کے ساتھ 2023 کے آخر تک مینز اور ویمنز کے بڑے ایونٹس پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
آرامکو کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پلیئر آف دی میچ ایوارڈز کے لیے نام کے حقوق بھی دیے گئے ہیں۔
معاہدے کے تحت آرامکو آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے سات مقامات پر ری سائیکلنگ مشینیں نصب کرے گا۔
آرامکو کے عالمی عوامی امور کے جنرل منیجر طلال المری نے کہا کہ یہ ہمارے عالمی شراکت داری کے نیٹ ورک میں ایک اہم اضافہ کی نمائندگی کرتا ہے اور ہمیں آئی سی سی کے ساتھ شامل ہونے پر خوشی ہے۔ اور ساتھ ہی اس سے سعودی عرب میں کرکٹ کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمدگی ہماری بنیادی اقدار میں سے ایک ہے اور یہ اعلٰی کی سطح پر کرکٹ کی ہماری سپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے۔
طلال المری نے مزید کہا کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو اعلیٰ سطح پر توجہ، نظم و ضبط، دیانت داری اور قابلیت کا تقاضا کرتا ہے اور یہ وہ تمام صفات ہیں جن کی ہم آرامکو میں قدر کرتے ہیں۔

#aramco#aramcoprofit#cricket#duba#icc#PakTurkNews#saudairabia#saudioilcompnayDubai