اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔سعودی وزیر داخلہ کے دورے کے دوران سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں سے متعلق اہم فیصلوں کاامکان ہے۔
سعودی وزیر داخلہ صدرمملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، اہم حکومتی اورسکیورٹی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران سعودی وزیرداخلہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات کریں گے، جس میں سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا اور کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال اور سفری پابندیوں میں نرمی پر بھی بات ہوگی۔
یاد رہے دسمبر میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان تنظیم اسلامی کانفرنس (او آئی سی) کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آئے تھے۔