سلیم بیگ دوبارہ چیئرمین پیمرا تعینات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سلیم بیگ کو ایک مرتبہ پھر چیئرمین پیمرا تعینات کردیا گیا، صدر مملکت نے ان کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی 30 ستمبر 2025ء تک کی گئی ہے۔ سلیم بیگ کی ری اپوائنٹمنٹ کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے وفاقی کابینہ سے لی گئی۔
واضح رہے کہ 28 جون 2022ء سے چیئرمین پیمرا کا عہدہ خالی ہے، سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا 4 سالہ مدت 27 جون 2022ء کو ختم ہوگئی تھی۔

#chiarmanpemra#islamabad#PakTurkNews#pemra#presidentofpakistan#sleembaig