سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم معطل کردیا

کراچی (پاک ترک نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم معطل کردیا ۔پوسٹ مارٹم روکنے سے متعلق عامرلیاقت کے بیٹے اور بیٹی نے پوسٹ مارٹم کے حکم کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے عامر لیاقت کے بیٹے اور بیٹی کی پوسٹ مارٹم کیخلاف درخواست منظور کرلی۔سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم معطل کردیا۔
عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم رکوانے کیلئے ان کے بیٹے احمد عامر اور دعا عامر کی جانب سے دائر کی گئی تھی اور درخواست میں میڈیکل بورڈ، محکمہ صحت،ایس ایس پی ایسٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے ورثاء کے انکار کے بعد ان کا بھی پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا تھا ، بے نظیر بھٹو کا قتل بھی ایک ہائی پروفائل کیس تھا۔
درخواست گزار نے کہا کہ عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست شہرت حاصل کرنے کے لیے مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دائر کی گئی تھی۔
عامر لیاقت کے اہلخانہ کی جانب سے کہا کہ پوسٹ مارٹم کرانا شریعت کے خلاف ہے، درخواست گزار نے اس حوالے سے فتویٰ بھی حاصل کیا ہے،عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکی قبر کی بے حرمتی ہوگی۔
درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے اختیارات سے تجاویز کرتے ہوئے جلد بازی میں پوسٹ مارٹم کے احکامات جاری کیے، استدعا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی جانب سے 18 جون کو دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

#aamirliaqat#draamirliaqat#PakTurkNews#postmortem#sindhhighcourtkarachi