سوشل میڈیا نے بہت سے لوگوں کی زندگیاں تباہ کر دی ہیں۔ بہروز سبزواری

کراچی (پاک ترک نیوز)
پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نےکہا ہے کہ سوشل میڈیا نے بہت سے لوگوں کی زندگیاں تباہ کر دی ہیں۔لوگ منفی تبصرے کرتے ہوئے سمجھتے ہیں کہ شاید ہم انکی جاگیر ہیں۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بیٹے شہروز اور سائرہ یوسف کے درمیان ہونے والی طلاق پر گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے اور سابقہ بہو کی آپس میں کیمسٹری نہیں ملی۔ سائرہ ابھی بھی میری بیٹی ہے۔انہوں نے سائرہ اور شہروز کی علیحدگی کے وقت سوشل میڈیا کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے بہت سخت وقت تھا، شہروز کے لیے سخت تھا، سائرہ کے لیے بہت سخت تھا۔اور دونوں خاندانوں کے لیے بہت سخت وقت تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سائرہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی شادی کرلیں اور سیٹل ہوجائیں۔میں نے اس کو بہت دفعہ کہا ہے کہ بیٹا سیٹل ہوجاؤ میں تمہارے پیچھے کھڑا ہوں۔

#actor#behrozsabzvari#Lahore#PakTurkNews#showbizkarachi