سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (پاک ترک نیوز) سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار5 سو روپے کا اضافہ ہوا ۔ فی تولہ قیمت میں 8ہزار5سوروپےاضافہ ایک دن میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ60ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے۔
10گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار288 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ37 ہزار 603 روپے ہو گئی۔
خیال رہے کہ ڈالر کی قدر میں بھی آج بڑا اضافہ ہوا ہے۔ڈالر 3 روپے 98 پیسے مزید مہنگا ہو کر 240 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

 

#gold#goldmarket#PakTurkNews#rate