سڈنی کے شہریوں کے نام ملکہ الزبتھ کا خط 63سال بعد کھلے گا

سڈنی (پاک ترک نیوز)
آجہانی برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے حوالے سے ایک دلچسپ معاملہ کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ ملکہ کا ایک خفیہ پیغام ہے جسے 63 برس بعد کھولا جائے گا۔ ملکہ نے یہ پیغام آسٹریلوی شہر سڈنی کے شہریوں کے نام لکھا تھا۔ یہ خط شہر کی ایک مشہور عمارت میں رکھا گیا ہے۔
سڈنی کے بزنس ڈسٹرکٹ میں ملکہ وکٹوریہ بلڈنگ ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اس خط کو نہ کھولنے کی سخت ہدایات کی گئی ہیں۔
ملکہ نے یہ خط نومبر 1986 میں اس عمارت کی تزئین وآرائش کےوقت لکھا تھا۔ ملکہ کے عملے کو بھی معلوم نہیں کہ اس خط میں کیا ہے۔ یہ خط شیشے کے ایک کیس میں رکھا گیا ہے۔ اس کیس سے صرف ملکہ کی ہدایات نظر آتی ہیں۔
ملکہ کی جانب سے ان ہدایات میں لکھا ہے یہ خط آسٹریلوی شہر سڈنی کے میئر کیلئے ہے۔ براہ کرم اسے 2085 میں اپنے انتخابات کے دوران کسی دن کھولئے گا اور سڈنی کے شہریوں کو میرا پیغام پہنچائیے گا۔

#britishqueenElizabthملکہ الزبتھ کا سڈنی کے نام خط ، پاک ترک نیوز