اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ کے لیے نئی ائیرلائن کا آغاز کردیا گیا ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی فضائی کمپنی "نارتھ ایئر "کو سیاحت کے فروغ اور باہمی تعلقات "کا لائسنس جاری کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ، نجی شعبے کی نئی فضائی کمپنی "نارتھ ایئر ” گلگت ، سکردو ، چترال اور گوادر کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی ۔
ابتدائی طور پر "نارتھ ایئر ” کی پروازیں اسلام آباد سے گلگت ، اسلام آباد سے سکردو ، اسلام آباد سے چترال اور اسلام آباد سے گوادر کے درمیان چلیں گی ۔ نئی فضائی کمپنی "نارتھ ایئر ” کا ہیڈآفس نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میں قائم کیا گیا ہے ۔