اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سید مزمل حسن زیدی پہلے پاکستانی جنہوں نے ٹوئٹر کا بلیو ٹک 8 ڈالر ماہانہ پر حاصل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد پاکستان کا پہلا شخص سید مزمل حسن زیدی ہے جس نے ٹوئٹر کا بلیو ٹک 8 ڈالر ماہانہ کی ادائیگی کے بعد حاصل کر لیا۔سید مزمل حسن زیدی نے پیسوں کی ادائیگی کے بعد ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے 8 ڈالر کے ادائیگی کے بعد اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ کرا لیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے آپ کو بہت طاقتور سمجھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹوئٹر کمپنی کے مالک ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رجسٹریشن کے لیے ماہانہ 8 ڈالر فیس کا اعلان کیا جس کے بعد دنیا بھر سے لوگوں نے بلیو ٹک کے لیے 8 ڈالر کی ادائیگی شروع کر دی تاہم پاکستان میں بھی اب بلیو ٹک حاصل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر خریدنے کے بعد اکاؤنٹ رجسٹریشن کی ماہانہ 8 ڈالر فیس مقرر کر دی ہے۔