دمشق(پاک ترک نیوز)شام میں گھات لگائے مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں بس میں سوار 15فوجی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔حملہ اتنا اچانک تھا کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔
تفصیلات کے مطابق شام کے شہر رقہ میں ایک بس پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، حملے میں 15 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اہلکار شامل ہیں ڈرائیور سمیت دو دیگر سویلین بھی ہلاک ہوئے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ بس فوجیوں کو لے کر جارہی تھی۔
دوسری جانب شامی ادارے ’دی وار مانیٹرنگ گروپ‘ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ یہ حملہ کس نے کیا تاہم ایسے حملوں میں زیادہ تر داعش سے منسلک مقامی جنگجو ملوث ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ شام میں 11 سالہ طویل جنگ کے بعد شامی فوج نے داعش سے قبضہ واگزار کروانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگجوؤں کو پیچھے دھکیل دیا ہے تاہم اب بھی کچھ علاقوں میں ان کے ٹھکانے موجود ہیں۔