شمالی وزیرستان میں ملٹری کانوائے پر حملہ ، 7 جوان شہید

اسلام آباد( پاک ترک نیوز ) پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے ایشام میں ملٹری کانوائے پر گھات لگا حملہ کیا گیا۔
دہشت گردوں کے اس حملے میں راکٹ سے چلنے والے گرنیڈ لانچر اور بندوقوں کا استعمال کیا ۔ حملے میں 7 سپاہی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید جوانوں میں حوالدار طارق، سپاہی ارشد، سپاہی کاشف، سپاہی جنید، سپاہی اعجاز علی، سپاہی وقاص اور سپاہی جواد میر شامل ہیں ۔
پاک فوج کے جوانوں کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے ۔
اسی علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران ایک سپاہی شہید ہو گیا۔ 28 سالہ سپاہی عصمت اللہ خان کا تعلق میانوالی سے ہے ۔
اہم بات یہ ہے کہ شمالی وزیرستان میں دتہ خیل کو دہشت گردوں سے قدرے محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی تعداد 105 ہوگئی ہے جبکہ 128 دہشت گرد ہلاک کیے گئے اور 270 کو گرفتارکیا گیا ہے ۔

attack on military's convoynorth waziristanpak armypak turk newsشمالی وزیرستان میں ملٹری کانوائے پر حملہ ، پاک ترک نیوز