شمالی کوریا نے توپ خانے سے ایک ساتھ 130 گولے داغ دیئے

 

پیانگ یانگ(پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے توپ خانے سے ایک ساتھ 130گول داغ دیئے جن میں سے چند بفرزون میں گرے ۔ شمالی کوریا نے توپ خانے کے یہ گولے مشرقی مغربی ساحل کے قریب داغے۔
شمالی کوریا کے فوج کے سربراہ نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ دشمن اگلے مورچوں کے نزدیک کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والی کارروائیوں سے باز رہے، ہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملکی فوج کے سربراہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ درجنوں پروجیکٹائل کا پتہ چلنے پر جوابی کارروائی میں توپ کے گولے داغے ہیں۔
شمالی کوریا کے سربراہ کے بیان میں یہ تو واضح نہیں کیا گیا کہ دشمن سے کون سا ملک مراد ہے اور یہ کہ پروجیکٹائل کس جانب سے آئے تھے تاہم گولے جنوبی کوریا کی سرحد کے نزدیک بفرزون میں گرے جس سے لگتا ہے کہ یہ مشق جنوبی کوریا کے لیے کی گئی۔
جنوبی کوریا کی فوج نے شمالی کوریا پر گولہ باری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ توپ کے کچھ گولے بفرزون میں گرے جس پر ہم نے عالمی قوانین کی پاسداری میں متعدد انتباہی پیغامات بھیجے تاہم شمالی کوریا نے جارحیت جاری رکھی۔
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے اس عمل کو 2018 میں ہونے والے معاہدے کی واضح خلاف ورزی قرار دیکر عالمی قوتوں سے ایکشن لینے کی اپیل کی۔ جاپان نے بھی شمالی کوریا کی اس کارروائی کو جارحیت قرار دیا۔

#fires130artilleryrounds#korea#northkorea#PakTurkNewsAmericaJapan