شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا

پیانگ یانگ(پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا ۔شمالی کوریا کا گزشتہ 10 روز میں میزائل کا پانچواں تجربہ ہے ۔
شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے دوران جاپان کے شمالی علاقے میں سائرن بجائے گئے لوگوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں پہنچنے کے اعلانات کئے گئے۔ جاپان کےکچھ شمالی علاقوں میں ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی۔شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق جاپانی کوسٹ گارڈز اور جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کی۔
شمالی کوریا کی جانب سے 2017 کے بعد سے فائر کیا جانے والا یہ پہلا میزائل ہے جو جاپان کی فضائی حدود کراس کر کے سمندر میں گرا۔
جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔ امریکا ،جاپان اور جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

#balisticmissle#northkorea#PakTurkNews#pyanyang#sea#southkoreaJapan