شمالی کوریا نے ریل گاڑی پر نصب بلیسٹک میزائل کا نیا تجربہ کر ڈالا

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز)شمالی کوریا نے میزائل تجربات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اب ریل گاڑی پر نصب بیلسٹک میزائل کا تجربہ بھی کرڈالا ہے جس کے دوران دو میزائل فائر کئے گئے۔
شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے نے ہفتے کے روز جاری کئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ ر یاست کے خلاف نئی پابندیوں کے لیے امریکی دباؤ کے باوجود شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے تجربات کی حالیہ سیریز کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں نیا اضافہ جمعہ کے روز ریل گاڑی پر نصب بیلسٹک میزائل کی فائرنگ کا کامیاب تجربہ ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہاہے کہ اس تجربے میں رییلوے رجمنٹ کی مہارت جانچنے کے لئےد و مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل (ایس آر بی ایمز)نے شمالی کوریا کے شمال مغربی ساحل پر شمالی پیونگن صوبے میںمشرق کی طرف لانچ کیے جانے کے بعد 36 کلو میٹر کی بلندی پر تقریباً 430 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کر کے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ستمبر میں پہلی بار ریل پر مبنی نظام کا تجربہ کیاتھا ۔

#missile#northkorea#PakTurkNews#train