شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ

سیئول (پاک ترک نیوز)شمالی کوریا نے رواں سال کا اپنا نواں میزائل کا تجربہ کر لیا جس میں جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں سمندر کی طرف ایک اور بیلسٹک میزائل داغا گیا۔
جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات سے چند روز قبل ہفتے کو کئے جانے والے اس میزائل تجربے کی امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کی حکومتوں کی طرف سے مذمت کی گئی ہے۔ان ملکوں کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ شمالی آنے والے مہینوں میں ہتھیاروں کا ایک بڑا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
خطے کوجوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی بات چیت کے تعطل کے بعد شمالی کوریا نے جنوری میں ریکارڈ تعداد میں میزائل تجربات کیے۔جبکہ فروری کے بیشتر دنوں کے وقفے کے بعد 27فروری کوداغے گئے میزائل کے ساتھ دوبارہ تجربات شروع کر دیے ہیں جس میں اب تک تین میزائل داغے جا چکے ہیں۔
مغربی میڈیا کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ شمالی کوریا مستقبل قریب میں ایک جاسوس مصنوعی سیارہ لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور اس کے علاوہ وہ 2017 کے بعد پہلی بار جوہری ہتھیارلے جانے کی اہلیت والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کے تجربات بھی دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔

#balisticmissile#northkorea#PakTurkNews#southkorea