شہباز گل کیس میں حکومت بھاگ رہی ہے ،فواد چودھری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ یہ صرف ٹارچر کرنے کے لیے یہ ریمانڈ لینا چاہتے ہیں۔یاد رکھیں پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کیس میں حکومت بھاگ رہی ہے اور حکومت کے وکیل دلائل دینے کے لیے تیار نہیں، یہ معاملہ جلد حل کی طرف جانا چاہیے تشدد کسی صورت بھی نہیں بنتا۔
اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے لیے چونکا دینے والی بات ہے کہ ہائی کورٹ سے نوٹس جاری ہوگئے ہیں، یہ صرف ٹارچر کرنے کے لیے یہ ریمانڈ لینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل اوورسیز پاکستانی ہے اس کے دہشت گرد تنظیموں سے تعلق نہیں ہیں کیونکہ شہباز گل کمزور ہے اس لیے اس پر مقدمہ بنایا گیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ مقدمہ وہی ہے جو نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور مریم صفدر نے کہا تھا، اس دن عاشور تھا اور سب کو پتہ ہے موبائل چل ہی نہیں رہے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے 75 کروڑ لگا کر انتہائی بھونڈا پروگرام کروایا، وہ ترانہ جو ہم نے شروع کیا تھا وہ کام انہوں نے مکمل کیا ہے۔

@imrankhan#fawadch#islamabaad#islamabad#PakTurkNews#pti#shahbazgillcourt