شہدا کے ورثا کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے: صدر الہام علیوف

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آرمینا سے ہونے والی جنگ ہمیشہ ہماری تاریخ کا حصہ رہے گی۔ شہدا کے خون اور زندگی کی قیمت پر یہ اس جنگ میں فتح ملی ہے۔ آرمینیا سے جنگ کے دوران چھڑائے گئے علاقے شوشہ میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت الہام علیوف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے شہدا کی قربانی قبول کرے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کی فیملیوں کی حفاظت اور ذمہ داری ریاست کی ہے۔ریاست اپنی ذمہ داری احسن انداز میں پورا کرے گی۔ شہدا کے ورثا کو اپارٹمنٹس اور گھر دیے جائیں گے۔میں نے رواں سال سے ہی شہدا کی فیملیوں کے لیے الاؤنس بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔ کاراباخ کی پہلی جنگ میں شہید ہونے والے 9 ہزار شہدا کی فیملیز کو گھرپہلے الاٹ کیے جا چکے ہیں۔

صدر الہام علیوف نے مزید کہا کہ آرمینیا کے خلاف جنگ میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی ذمہ داری بھی ریاست کی ہے۔ ان کو بھی بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

آذربائیجانآرمینیاجنگشہدا