شیخ رشید کا پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا۔
شیخ رشید کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے لہٰذا عدالت ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے چھاپا مارا تھا لیکن لال حویلی میں شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق موجود نہیں تھے۔پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سے پارٹی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

@imrankhan#azadilongmarch#haqeeqiazadilongmarch#islamadlongmarch#PakTurkNews#pti#ptilongmarch#sheikhrasheed