شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی

سڈنی(پاک ترک نیوز)آسٹریلیا کے سابق شہرہ آفاق لیگ سپنر شین وارن بیٹے سمیت موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے ۔دونوں باپ بیٹے کی حادثے خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شین وارن اپنا پاؤں اور کولہا چیک کروانے کے لیے موٹرسائیکل پر ڈاکٹر کے پاس جارہے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل سلپ ہوگئی، اور وہ 15 منٹ تک سلائیڈ کرتے رہے۔ حادثے کے وقت شین وارن کا بیٹا بھی ان کے ساتھ تھا جو زخمی ہوگیا تاہم دونوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
اسپنر شین وارن کا کہنا ہے کہ مجھے کافی چوٹیں آئی ہیں اور درد بھی بہت محسوس کررہا ہوں، مجھے ڈر ہے کہ کہیں میری ٹانگ کی ہڈی نہ ٹوٹ گئی ہو، سابق لیجنڈری بولر نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی اور بیٹے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

#accident#australia#legspiner#PakTurkNews#shinewarn#sydney