صادق آباد(پاک ترک نیوز) صادق آباد کے نواحی علاقے بستی مکرانی میں مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے آ کر ایک ہی خاندان کے 6بچے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
صادق آباد کے نواحی علاقے بستی مکرانی میں مٹی کا تودہ کھیلتے ہوئے بچوں پر آ گرا، ملبے تلے دب کر 7 بچے زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی انڈس ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 بچے دم توڑ گئے، جب کہ ایک بچہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کے درمیان ہیں اور تمام بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، زخمی بچے کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اور جاں بحق ہونے والے 6 بچوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔