طالبان نے متعددسابق افغان افسروں کو قتل کردیا:اقوام متحدہ

نیویارک(پاک ترک نیوز)اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے غیر ملکی افوا ج کے انخلا کے بعد بین الاقوامی افواج کے ساتھ کام کرنے والے افغان اہلکاروںاور سیکیورٹی فورسز میں کام کرنے والوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوٹیرس کی سلامتی کونسل کو پیش کی جانے والی رپورٹ طالبان کے قبضے کے بعد ملک کی حالت زار کی عکاسی کرتی ہے۔
گوٹیرس نے سلامتی کونسل کو سفارش کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی تنظیم نو کی منظوری دے، جس میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے ایک نئے یونٹ کا اضافہ کیا جائے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے باوجود سابق افسران، سیکیورٹی افسران اور امریکی قیادت میں بین الاقوامی فوجی دستوں کیلئے کام کرنے والے افراد کے قتل، جبری گمشدگیوں کی اطلاعات مسلسل موصول ہو رہی ہیں۔

#forcedabductions#formerofficialskilled#kabul#newreportonafghankillings#talibanbrutality#UN#UNSCafghanistan