عالمی شہرت یافتہ جاپانی ریسلر انوکی انتقال کرگئے

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپان کے 60اور70کی دہائیوں میںعالمی شہرت پانے والےسابقہ پہلوان اور سیاستدان انتونیو انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔وہ گذشتہ دو سالوں سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔انوکی کی موت کی اطلاع نیو جاپان پرو ریسلنگ کمپنی نے ٹویٹ میں دی ہے کس میں کہا گیا ہے کہ ۔وہ اپنے بانی انتونیو انوکی کے انتقال پر افسردہ ہے۔
پروفیشنل ریسلنگ اور عالمی برادری کے لیے ان کی کامیابیاں بے مثال ہیں جو کبھی بھی نہیں بھلائی جائیں گی۔جولائی 2020 میں انوکی نے کہا تھا کہ وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ہیں۔انہیںعالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی اور شمالی کوریا کے ساتھ قریبی تعلقات کی بنا پر جانا جاتا تھا۔
محمد علی سے ان کا تعلق1976 میں ایک مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے کے بعدقائم ہوا تھا۔جسے پروفیشنل ریسلنگ سے وابستہ حلقوں نے صدی کا سب سے بڑا مقابلہ قرار دیاتھا۔انوکی کا پاکستان سے تعلق اس وقت قائم ہوا جب انہوں نے 1976 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور نیشنل سٹیڈیم کراچی میںرستم زماں گاما پہلوان کےپوتے اکرم پہلوان کو شکست دی تھی۔اور بعد ازاں1979 میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں انتونیو انوکی اور زبیر جھارا پہلوان کا مقابلہ ہوا تھا۔ جس میں وہ جھارا پہلوان سے پانچویں راؤنڈ ہی میں مقابلہ ہار گئے تھے۔انجہانی انوکی 1998 میں ریسلنگ سے ریٹائرڈ ہو گئے تھے اور 2013 میں جاپانی ایوان بالا کے رکن منتخب ہوئےتھے۔
اینوکی اپنی وفات تک جاپانی رکن پارلیمنٹ تھے اور چار دفعہ رکن پارلیمنٹ رہے۔ انوکی نے 1990میں اسلام قبول کیا تھا اور ان کا اسلامی نام محمد حسین انیوکی رکھا گیا تھا۔

#Inoki#muhammadnabi#PakTurkNews#tokyo#wrestlerJapan