عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 2 ڈالر، 19 سینٹ اضافہ سے 102 ڈالر، 80 سینٹ ہو گئی۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 2 ڈالر، 32 سینٹ بڑھ گئی جس کے بعد مستقبل کے سودے 98 ڈالر اور 26 سینٹ میں طے ہوئے۔
عالمی توانائی ایجنسی کا اسٹریٹجک ذخائر سے 60 ملین بیرل تیل ریلیز کرنے کے باوجود عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا ہو گیا۔
عالمی توانائی ایجنسی کے اعلان سے پہلے امریکا نے بھی 6 ملین بیرل اضافی تیل ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم پرائس فیوچر گروپ کا کہنا ہے کہ مصنوعی طور پر تیل کی قیمتیں کم کرنے سے مانگ میں اضافہ ہو گا۔ تیل کی اضافی سپلائی بہت جلد ختم ہو جائے گی جبکہ تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل پر آنے سے اوپیک سپلائی کم کر سکتا ہے۔

#brantoil#newyork#oilprice#PakTurkNews