عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس سستی

نیو یارک (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔ خام تیل پانچ فیصد جبکہ گیس 4فیصد سستی ہوئی ہے ۔
برینٹ خام تیل 5 فیصد کمی کے بعد 86 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 77ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہاہے۔
عالمی سطح پر گیس بھی4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد قیمت 6 ڈالر 8 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ ہوئی ہے۔

#brentoil#crudeoil#internationalmarket#newyork#oilprice#PakTurkNews#ratesGasoilPrice