عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 4 سینٹ بڑھ کر 119.76 ڈالر فی بیرل رہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 8 سینٹ یعنی 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 118.95 ڈالر فی بیرل طے پائے۔
رواں ماہ کے آغاز پر دی آرگنائزیشن آف پیٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک) اور اُس کے اتحادی ممالک نے جولائی اور اگست کے مہینے میں تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔
اوپیک پلس میں 13 اصل اوپیک ممالک جبکہ 10 غیر الحاق شدہ تیل برآمد کرنے والے اتحادی ممالک شامل ہیں۔اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا تھا کہ اوپیک اور روس روزانہ 6 لاکھ 48 ہزار بیرل اضافی تیل کی پیداوار کریں گے۔

 

 

#oilprice#opec#PakTurkNewsoilPrice