عراق میں 100 کلسٹر بم چوری ہوگئے ، بصرہ میں ایمرجنسی نافذ

بصرہ (پاک ترک نیوز ) عراق کے شہر بصرہ میں ناکارہ بنانے کےلیے لایا گیا کلسٹر بموں سے بھرا کنٹینر چوری کرلیا گیا ہے جس کے بعد بصرہ میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
عراقی سیکیورٹی فورس کے مطابق فوجی سازوسامان کو ناکارہ بنانے کے بعد سکریپ کے طور پر بیچ دیا جاتا ہے ۔
اس بار بھی ناکارہ بنائے گئے فوجی سازوسامان کے 10 کنٹینر سکریپ والوں کو بیچے گئے ۔
وہاں پر ایک کنٹینر میں سوسے زائد کلسٹر بم بھی رکھے ہوئے تھے جنہیں متعلقہ ادارے نے صحرا میں لے جاکر ناکارہ بناناتھا ۔
لیکن سکریپ خریدنے والے ناکارہ سکریپ کے ساتھ وہ کنٹینر بھی لے گئےجس میں کلسٹر بم موجود ہیں ۔
عراقی سیکیورٹی فورس نے فوری طور پر پولیس اور متعلقہ اداروں کو اطلاع دی جس کے بعد بصرہ شہر میں ہنگامی حالت کا اعلان کرکے کنٹینر لے جانے والوں کو تلا ش کیا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ کلسٹر بم فضا یا زمین سے پھینکے جانے والے گولوں کی ایک ایسی قسم ہے جس کے اندر چھوٹے چھوٹے مزید گولے موجود ہوتے ہیں۔ یہ گولہ جب پھینکا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والے مزید چھوٹے گولے وسیع علاقے میں جانی نقصان یا گاڑیوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ایک کلسٹر بم کے اندر 2000 تک چھوٹے بم موجود ہوتے ہیں۔

iraq cluster bompak turk newsپاک ترک نیوزکلسٹر بم چوری