عرب دنیا میں کورونا وائرس سے اموات بڑھ رہی ہیں

عرب ممالک میں کورونا وائرس سے اموات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ تیونس، لبنان، اردون، مراکش اور الجیریا میں صورتحال بگڑتی جا رہی ہے۔
تیونس
تیونس کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ آج کورونا وائرس سے مزید 81 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,438 نئے کیسز رجسٹر ہوئے ہیں۔ تیونس میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6,680 ہو گئی ہے جبکہ کورونا کیسز کی تعداد دو لاکھ سات ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
لبنان
لبنان میں کورونا وائرس سے آج مزید 61 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد تین ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ 631 نئے کیسز کے بعد کورونا وائرس کے مریض تین لاکھ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
اردن
اردن کی وزارت صحت کے مطابق 641 نئے کیسز کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 25 ہزار 674 ہو گئی ہے۔ یہاں کورونا سے اب تک 4,304 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
مراکش
مراکش میں آج 13 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس سے اموات 8,259 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 48 ہزار 625 ہو چکی ہے۔
الجیریا
الجیریا میں اب تک کورونا وائرس سے 2,888 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ یہاں ایک لاکھ سات ہزار سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔