عرب ممالک کی تاریخ میں پہلی بار کسی اسرائیلی افسر کی تعیناتی

منامہ (پاک ترک نیوز) عرب ممالک کی تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی بحری افسر کو تعینات کردیا گیا ۔ یہ تعیناتی بحرین میں کی گئی ہے ۔
بحرین نے اسرائیلی بحریہ کے اعلی افسر کی تعیناتی کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ یہ تعیناتی 34سے زائد ممالک کے اتحاد کے ایجنڈے کے تحت کی گئی ہے ۔اس ایجنڈے کا مقصد خلیجی ممالک کی سمندری حدود اور عالمی تجارتی جہازوں کی حفاظت اور بحری قذاقوں اور دہشت گرد حملوں سے محفوظ رکھنا ہے ۔خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چند روز قبل اسرائیلی وزیر دفاع کی آمد پر طے پانے والوں میں معاہدوں میں یہ تعیناتی بھی شامل تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک اسرائیلی بحری افسر کو بحرین میں پانچویں امریکی بحری بیڑے کے رابطہ افسر کے طور پر کام کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

#bahrain#isreal#navy officer#PakTurkNews