عطا تارڑ سمیت ن لیگ کے 12 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کےعطا تارڑ سمیت 12رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔جن رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں عطا تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری، سیف الملوک کھوکھر سمیت 12 رہنما شامل ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ لاہور نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور یہ دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے۔ ن لیگی ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور پولیس نے اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں وارنٹ گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

#attatarar#Lahore#PakTurkNews#pmln#ranamashood#warentsarrest